حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایم پی اے نثار باز کا ٹی یوجے کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد Home / سیاست /

ایم پی اے نثار باز کا ٹی یوجے کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

ایم پی اے نثار باز کا ٹی یوجے کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے حلقہ پی کے 22 کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کی تنظیم ٹرائبل یونین اۤف جرنلسٹس (ٹی یو جے) کے سالانہ انتخابات میں حسبان اللہ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لئے دن رات کام کرینگے۔ ایم پی اے نثار باز نے کہا کہ ضم اضلاع کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور مظلوم عوام کے اۤواز بنے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اۤزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری نظام کے فروغ کےلئے اۤزاد صحافت بہت ضروری ہے۔ پچھلے دنوں وفاقی حکومت نے ظالمانہ قوانین پیکا ایکٹ نام سے پاس کیا، جس پر ھم نے اسکی بھرپور مخالفت کی ہے، اور ایسے قوانین کی مخالفت کرتے رہیں گے، جس میں صحافیوں کے حقوق اور اۤزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن لگائے جاتے ہو۔