ملزم بلال ولد حبیب الرحمان ، مقتولہ بچی کا قریبی رشتہ دار نکلا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے اپنے دفتر میں پولیس آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ مینہ میں بچی کے قتل کے واقعہ کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ پایا گیا اور جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی تو ہم نے فوری طورپر تفتیش کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کی اور علاقائی اطلاع پر گرفتاریاں کی ۔ ایک ملزم بلال ولد حبیب الرحمن پر شک کے بنیاد پر مزید تفتیش کی ، جس کے بعد اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے اور بچی کا قریبی رشتہ بھی ہے۔ بچی کو سموسے کا لالچ دے کر بچی کا ریپ کیا اور بعد میں اس کو قتل کردیا۔ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز تھی۔ ملزم نے بچی کی منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیااور بعد میں پتھر بھی پھینکے گئے۔ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا ۔ پولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیاہے ۔ علاقائی لوگوں نے ملزم کے گرفتاری میں بھرپور تعاون کی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی کوریپ کے بعد گلادباکر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔باجوڑ پولیس نے اس سے پہلے گزشتہ سال میں کمانگرہ میں 7 سالہ بچے کے قاتل کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا تھا۔