سوات: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار
سوات: پشاور سے سوات آنے والی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس اسٹیشن رحیم آباد میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں غضنفر کا تعلق پشاور جبکہ واحد کا تعلق ملاکنڈ سے ہے۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔