فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بڑی مالیاتی لین دین کی معلومات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی ڈیٹا حب کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نئے ایکٹ کے مطابق، بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (EMIs) کے لیے پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں جو مقررہ حد (ایک کروڑ روپے) سے زائد کا لین دین کرتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد بڑی مالیاتی ترسیلات میں ٹیکس اور بینک کی معلومات کا خودکار طریقے سے تقابل (Cross-Verification) کرنا ہے۔ اگر کسی کے ٹیکس گوشواروں اور بینک کے لین دین کی تفصیلات میں کوئی عدم مطابقت یا فرق پایا گیا، تو متعلقہ فرد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔