حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار کی کوشش ناکام، چھلانگ لگانے سے شدید زخمی Home / سیاست /

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار کی کوشش ناکام، چھلانگ لگانے سے شدید زخمی

ایڈیٹر - 12/02/2026
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار کی کوشش ناکام، چھلانگ لگانے سے شدید زخمی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے حراست سے بچنے کے لیے عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ ایئرپورٹ کے اندر پیش آیا جہاں متعلقہ مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں تھا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید کو ایف آئی اے ہولڈنگ ایریا میں رکھا گیا تھا۔ اسی دوران اس نے عملے سے واش روم جانے کی اجازت طلب کی اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیول ٹو سے نیچے کود گیا۔ وہ بیلٹ نمبر 2 کے قریب فرش پر گرا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔

واقعے کے فوری بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ سیکیورٹی اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لے کر آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔