حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آزادی یا موت کا بینر والا نیا کنٹینز تیار ۔ شفیع جان Home / سیاست /

آزادی یا موت کا بینر والا نیا کنٹینز تیار ۔ شفیع جان

ایڈیٹر - 12/02/2026
آزادی یا موت کا بینر  والا نیا  کنٹینز  تیار ۔ شفیع جان

چارسدہ ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی واضح ہدایات کے مطابق عوامی فلاح کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور ہر فیصلہ میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھا جارہا ہے متنازعہ چارسدہ پریس کلب کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلے کرے گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دوره چارسدہ کے دوران محمد زئی یونین اف جرنلسٹس چارسدہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں کلین سویپ کر چکی ہے اور یہ حکومت عوامی طاقت اور دوٹوں سے وجود میں آئی ہے پریس کلب اور صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے اعلان کیا کہ پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو تمام معاملات کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلے کرے گی۔

بائی لاز کے مطابق جو نمبر شپ کا حق دار ہو گا اسے ضرور ممبر شپ دی جائے گی۔ صحت کے شعبے سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبے میں جلد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

پشاور میں 5000 بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور کوہاٹ میں ایک ایک ہزار بیڈز کے ہسپتال زیر تعمیر ہیں،

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو ڈی چوک پر پارٹی کا کنٹینز جلائے جانے کے بعد نیا کنٹینز تیار کر لیا گیا ہے جس پر آزادی یا موت کا بینر بھی آویزاں ہے اور قیادت کسی بھی وقت اس پر آ سکتی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سلمان صفدر نے بطور فرینڈ آف دی کورٹ عمران خان سے تقریباڈھائی گھنٹے ملاقات کی اور اس ملاقات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ رپورٹ حتمی ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل کے تقاضوں کے برعکس اہلخانہ اور ذاتی ڈاکٹر کو اطلاع نہیں دی گئی ، جو تشویشناک امر ہے،

انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کسی بھی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی اور اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فیصلے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور سیکیورٹی اداروں پر مشتمل جامع قومی پالیسی تشکیل دی جائے ۔

دریں اثناء معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے جامعہ باچاخان میں دوروز و یوتھ فیسٹیول کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم ممبر صوبائی اسمبلی افتخار جان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ باچاخان میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تحقیقی صلاحیتوں کو بھی نکھار رہی ہے۔