حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
500 سے 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دی جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے، واوڈا Home / سیاست /

500 سے 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دی جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے، واوڈا

ایڈیٹر - 10/02/2026
500 سے 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دی جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے، واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو گولی مار دی جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اس صورت میں حل ہو جائیں گے جب گزشتہ 30 سال کے کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دی جائے یا چوک پر لٹکا دیا جائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 28ویں ترمیم ضرور آئے گی جس میں این ایف سی سمیت دیگر معاملات باہمی رضامندی سے حل ہوں گے۔