حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
د ہشتگردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر Home / سیاست /

د ہشتگردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر

ایڈیٹر - 09/02/2026
د ہشتگردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔عطاء تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ معافی مانگیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ۔ چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر رد عمل میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں ،سوگ منا رہے ہیں، اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق اور یکجہتی کو سبوتاثر کرنے کے مترادف ہے، اس وقت یک زبان ہو کر دہشت گردی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔