کراچی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔
یہ بات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے بتائی۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہفتے کو ملاقات طے ہی نہیں تھی، اسلئے منسوخ ہونیکا سوال ہی نہیں۔
پی ٹی آئی جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے ناصر شاہ بولے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے میں 2 یا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، کرسیاں اور کنٹینز چاہیں تو ہم پہنچا دیتے ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو جلسہ ایک دن آگئے کرلے ۔
ادھر پی ٹی آئی کے علیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے اسٹریٹ موومنٹ کا کہا تھا جلسے کا تو سندھ حکومت نے کہا۔
ہمیں دن میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا کہ پولیس نے وینڈرکو بھگا دیا کنٹینر کو آنے نہیں دیا جارہا، ہمارا جلسہ مزار قائد پر ہی ہوگا۔