لاہور ۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے نظام کو کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے،
مساجد و مدارس کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، اسلام کی بقاء آسائشوں میں نہیں آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، ہمارا کام اور مقصد بڑوں کے نصب والعین کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے،
اسلام اعتدال کا مذہب ہے ورنہ دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جائے گا، جب حکمران کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو نئی شکل پیدا ہوتی ہے اور اس کے مقابلے میں جو آواز کھڑی ہوگی وہی حق کی آواز ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر کی تاریخ اپنے مقاصد حصول تک جہد مسلسل کی ہے، مدارس کے نظام کو کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے ، مساجد و مدارس کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، اسلام اعتدال کا مذہب ہے ورنہ دنیا میں افراط و تفریط پیدا ہو جائے گا۔