قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار سورتنگی کے لیز آدم کور اتمان خیل نے متفقہ طور پر سراج خان ٹھیکدار کو دی گئی ہیں۔ موجودہ وقت میں انہی لیز کی رنیول ہو چکا ہے۔ اگر کسی فریق یا قوم کا شکایت ہو تو وہ اپنے اعتراض قوم یا ٹھیکدار کے ساتھ آدم کور کے رسم و رواج کے تحت حل کر دیں۔ درنگ پر کام روکنے سے قوم کو اجتماعی نقصان ہوگا۔ گھر یا زمین جو بھی معدنیات کا فیصلہ قوم کے رواج کے مطابق ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کوترپ میں آدم کور اتمان خیل گرینڈ جرگہ سے خطاب کے دوران مولانا ملک گلاب نور، ملک سید ولی شاہ، ملک گل فراز، ڈاکٹر کشر گل، سرور خان، معتبر خان ودیگر نے کہا کہ ہمارے قومی مشران و عوام کو چاہیے کہ ہمیں انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ اور لیز ہولڈر کے کام روکنا علاقہ کے بدنامی کا سبب بنے گی۔ کاروباری شخصیت کے ساتھ ذاتیات نہیں ہونا چاہیے۔ سراج خان ہمارے قوم کا متفقہ ٹھیکدار ہیں ۔ اور ہم بحیثیت قوم ان کے بھرپور رہنمائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا گھر یا زمین اس لیز کے حدود میں آئیگی۔ ان کا فیصلہ آدم کور کے رسم و رواج کے تحت جرگوں کے ذریعے حل کرینگے۔ مشران نے کہا کہ ٹھیکدار سراج خان نے 2014 میں لیز کیا تھا اور اب انہی کی لیز کے رنیول کیا گیا ہے ہم ڈی سی مہمند، ڈی پی او مہمند و دیگر سرکاری حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لیز ہولڈر کو تحفظ فراہم کریں۔ تاکہ علاقہ میں روزگار کو وسعت مل سکیں۔ کیونکہ درنگ بند کرنے سے قوم کا اجتماعی نقصان ہوگی۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر سراج خان کو کام کی اجازت دی جائے۔ اور علاقے کو بدامنی پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔