حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو “محض خواب” قرار دیا ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی جوہری صنعت پہلے سے زیادہ مضبوط اورجدید ہو چکی ہے، دشمن کے ایسے دعوے ہماری کامیابیوں کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، ایران نے جوہری ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرلی ہے اورعالمی دباؤ کے باوجود اپنے منصوبوں پرعمل جاری رکھے گا۔
سربراہِ انقلابِ اسلامی نے کہا کہ ایران کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی، ٹرمپ جیسے افراد کے دعوے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ قوم کو مزید متحد کرتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے بیان کے بعد عوامی سطح پر جوہری سائنسدانوں اور ماہرین کی کارکردگی کو سراہنے کی مہم بھی شروع ہو گئی ہے جو ایران کی سائنسی ترقی پراعتماد کا مظہر ہے