باجوڑ۔ شہدائ کے ورثائ اور زخمیوں میں صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے امدادی چیکس کی تقسیم۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے شہدائ اور زخمیوں کے ورثائ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور ایم پی اے انور زیب خان نے ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثائ اور زخمیوں میں صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا شہدائ کے خاندانوں اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ متاثرہ خاندانوں کے مسائل کے حل اور ان کی بحالی کے لیے عملی و مؤثر اقدامات جاری رکھے گا