رپورٹ : محمد عاصم
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ گلونہ کرکٹ ٹیم نے ثمر باغ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو شکست دے دیا۔باجوڑگلونہ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر مزبان ٹیم کو کھیلنے کا دعوت دے دیا۔انھوں نے مقررہ اوورز میں 58 رنز بنا دی۔
جس کی تعاقب میں باجوڑ گلونہ نے6 ویکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کی۔اس طرح باجوڑ گلونہ کرکٹ ٹیم نے 4 ویکٹوں سے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر دیا۔
میچ کامہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ تھا۔بہترین کارکردگی پر باجوڑکے جنت اللہ ماندل کو مین آف دی میچ قرار دے دیا۔اس ٹورنامنٹ کو سدافاونڈیشن آرگنائزیشن نے ارینج کیا تھا۔صدربحالی معذوران باجوڑ بختور جان اور خورشید عالم نے اپنے ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔وہیل چیئر کرکٹ صوبے کی چند اضلاع میں ہے۔جس میں پشاور،مردان،بنوں،لوردیر اور باجوڑ شامل ہیں ۔وہیل چیئر کرکٹ کپ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ باجوڑ گلونہ کرکٹ ٹیم چمپیئن بن گیا۔