حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہو سکتے ہیں ،لیکن اصول پر ڈٹے ہیں ، اسد قیصر Home / سیاست /

عمران سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہو سکتے ہیں ،لیکن اصول پر ڈٹے ہیں ، اسد قیصر

عمران سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہو سکتے ہیں ،لیکن اصول پر ڈٹے ہیں ، اسد قیصر

اسلام آباد۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہو سکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، تمام ادارے اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کریں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آپ نے ہم سے جینے کا حق چھین لیا ہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اس کے ساتھ سفارتی سطح پر بات کریں گے ، ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں گے۔