حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نوے سحر اسپورٹس ایونٹس – برنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل Home / کھیل /

نوے سحر اسپورٹس ایونٹس – برنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل

رپورٹ : محمد عاصم

نوے سحر اسپورٹس ایونٹس – برنگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل

خیبر پختونخوا حکومت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر باجوڑ کی نگرانی میں "نوے سحر اسپورٹس ایونٹس برنگ کرکٹ ٹورنامنٹ" کا انعقاد کیا گیا۔

تحصیل برنگ میمول میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میمول کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورسک شاہین کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ????۔

مہمانِ خصوصی انجنیئر اجمل خان کے فرزند عماد خان نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں تماشائی اور عمائدین بھی موجود تھے۔

ونر ٹیم میمول کلب کو شاندار کامیابی پر 25,000 روپے کیش انعام دیا گیا، رنر اپ ٹیم کو 10,000 روپے کا انعام پیش کیا گیا۔ اور آرگنائزنگ کمیٹی کو بہترین انتظامات پر 20,000 روپے اعزازی رقم دی گئی