حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 96 ویں نمبر پر آ گیا Home / پاکستان /

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 96 ویں نمبر پر آ گیا

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری  پاکستانی پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں 96 ویں نمبر پر آ گیا

اسلام آباد ۔ رواں سال ملی پاسپورٹ انڈیکس 2025ء میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اس بہتری کو اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ قرار دیتی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے 2025 تک 50 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا افری معاہدے کئے ہیں، جب کہ مزید ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے زیر غور ہیں۔ اسی طرح گرین پاسپورٹ کے حوالے سے بھی اب تک پاکستان کے 22 ممالک کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے تحت پاکستانی شہری ان ممالک کی شہریت بھی رکھ سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پاسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کے حصول کا عمل آسان بنانے کیلئے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے مثبت اثرات پاکستان کی عالمی پاسپورٹ رینکنگ پر مرتب ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاکستانی پاسپورٹ کو مزید محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے جدید ای پاسپورٹ متعارف کرایا ہے۔ علاوہ ازیں، مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے سکیورٹی فیچر کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کو بتدریج ای پاسپورٹ میں منتقل کیا جارہا ہے تا کہ اسے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی ی اے او) کے معیار سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ یہ تبدیلی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ای گیٹ سہولت کے موثر استعمال کی راہ ہموار کرے گی۔