حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ Home / قبائلی اضلاع /

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ

ایڈیٹر - 08/11/2026
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ضلع میں موجودہ سیکورٹی خدشات اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے باعث ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع یا پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ اس دوران ضلع بھر میں کسی بھی نجی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے حکومتی اجازت کے بغیر اجتماعات، جلسے جلوس پر بھی پابندی عائد ہے۔
ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ خیبر اور تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔