حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: تحصیل واڑہ ماموند میں افسوسناک واقعہ، ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ: تحصیل واڑہ ماموند میں افسوسناک واقعہ، ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ایڈیٹر - 31/10/2026
باجوڑ: تحصیل واڑہ ماموند میں افسوسناک واقعہ، ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

باجوڑ: تحصیل واڑہ ماموند میں افسوسناک واقعہ، ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

باجوڑ (نیوز ڈیسک): تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے گاؤں واڑہ خرکی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی معصوم بچی کو قتل کرنے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

باجوڑ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس خوفناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچی کی لاشوں کو خار ہسپتال منتقل کیا، جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔