پشاور ۔ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے صوبے میں علاقائی زبانوں کے فروغ اور نصاب میں مؤثر عملدرآمد کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک اہم کمیٹی تشکیل دے دی ہے
باجوڑ میں مادری زبان کو لازمی مضمون قرار دینے کا حکم جاری، مادری زبانوں کی تحریک کی اہم کامیابی
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری تعلیم کی منظوری سے سرائیکی، کھوار چترالی، ہندکو اور پشتو زبانوں کے ماہرین کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو صوبے میں علاقائی زبانوں کے نفاذ اور ترقی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گئی،
سرائیکی زبان کے ماہرین میں ریٹائر ڈ پر نسپل شاہدہ نسیم، سید مظہر علی محمد رمضان کا وش، کھوار، چترالی زبان کے ماہرین میں علی احمد محسن حسن، ہندکو زبان کے ماہرین میں پروفیسر خالد سہیل ملک، پروفیسر صبیح احمد ناصر بختیار خان، پشتو زبان کے ماہرین ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کی ڈاکٹر طارق محمود سیما کا کا خیل اور پروفیسر شگفتہ شامل ہیں،
کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی صوبے میں علاقائی زبانوں کے نفاذ کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لے گی ،
منظور شدہ ایکشن پلان کے تحت عملدرآمد کی نگرانی کرے گی اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے محکہ تعلیم کو سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی کا مقصد صوبے میں بولی جانے والی علاقائی زبانوں کو تعلیمی نظام میں مؤثر انداز میں فروغ دینا ہے۔