اسلام آباد ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکودکی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے بیلا روس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ پہلا روس کے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلا روس کا ذکر کرتے ہوئے بیلا روس کے صدر الیگزینڈرلو کا ٹینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دورہ پیلا روس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بیلا روس کے دوران پاکستان سے ہنر مند افراد کو بیلا روس کے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے دونوں ممالک میں جو اتفاق ہوا تھا ، آج اس حوالے سے دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔