حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے دس دارالحکومت کی فہرست جاری Home / پاکستان /

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے دس دارالحکومت کی فہرست جاری

ایڈیٹر - 28/08/2025
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے دس دارالحکومت کی فہرست جاری

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں ایسے ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جن کے دارالحکومتوں کی آبادی سب زیادہ ہے۔
دارالحکومت کسی بھی ملک یا ریاست کا مرکزی شہر ہوتا ہے۔ جہاں حکومت کے اہم دفاتر، سربراہان حکومت اور دیگر سرکاری ادارے موجود ہوتے ہیں۔ دارالحکومت قوموں کی امید ہوتی ہے۔
جنگ کے دوران حملے میں سب سے پہلے جس ملک کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ دارالحکومت ہی ہوتا ہے۔ لیکن عام طور پر دارالحکومت حملے کی زد میں آنے والا آخری شہر ہوتا ہے۔
جاری کردہ فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کا ہے۔ ٹوکیو کی آبادی 3 کروڑ، 72 لاکھ، 74 ہزار ہے۔ جو کسی بھی ملک کے دارالحکومت کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ جس کی آبادی 3 کروڑ، 20 لاکھ، 66 ہزار ہے۔ تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ ہے جس کی آبادی 2 کروڑ، 24 لاکھ، 78 ہزار ہے۔

اسی طرح فہرست میں چوتھے نمبر پر میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی، پانچویں نمبر پر مصر کا دارالحکومت قائرہ، اور چین کا دارالحکومت بیجنگ چھٹے نمبر پر ہے۔