حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری شروع کر دی Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری شروع کر دی

ایڈیٹر - 28/08/2025
خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری شروع کر دی

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کونئے ضلع پہاڑ پور کے بارے میں فزیبلٹی رپورٹ 3 دنوں میں بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نیا ضلع پہاڑ پور بنانے کی رپورٹ سفارشات کے ساتھ بھجوانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جس میں مالی اور انتظامی تقسیم کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

رپورٹ میں نئے ضلع کے صدر مقام ، رقبے ، آبادی اور تحصیلوں کی سفارشات تیار ہونگیں۔ پہاڑ پور ضلع کن نیبرھڈ کونسلز، ویلج کونسلزاور پٹوار حلقوں پر مشتمل ہوگا اس کی تفصیل بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 14 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران عوام سے خطاب میں پہاڑپور کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب عملی پیش رفت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔