سیلابی بی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10بجے سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔
فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے
ترجمان نے مزید بتایا کہ پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں۔ ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے۔