حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے رجسٹریشن دفاتر میں یکم ستمبر 2025ء سے دستی سٹامپ پیپرز کا استعمال مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں ای سٹامپنگ کا نظام کامیابی سے نافذ اور فعال ہو چکا ہے اس لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 69(J) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے دستی سٹامپ پیپرز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے نتیجے میں، تمام سب رجسٹر ارز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم ستمبر 2025 کے بعد کسی بھی صورت دستی سٹامپ پیپر استعمال نہ کریں یہ فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کے ڈیجیٹلا ئزیشن کے عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔