اسلام آباد۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت متعدد اہم منصوبوں کی تکمیل کی ٹائم لائن گزر جانے اور کئی شعبوں میں تاخیر کا شکار ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں سے تاخیری منصوبوں کی رپورٹ اور پیشرفت نہ کرنے والی وزارتوں کی فہرست بھی طلب کر لی ہے۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم کے متوقع دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں کی پیش رفت اہم موضوع ہوگا۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں منصوبوں میں تاخیر کی وجو ہات کا جائزہ لیا جائے گا اور سی پیک فیز ٹو کے باضابطہ آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔