حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: ڈی ایچ کیو اسپتال خار میں لشمینیا کے انجکشن ناپید، مریض پریشانی کا شکار Home / پاکستان /

باجوڑ: ڈی ایچ کیو اسپتال خار میں لشمینیا کے انجکشن ناپید، مریض پریشانی کا شکار

ایڈیٹر - 26/08/2025
باجوڑ: ڈی ایچ کیو اسپتال خار میں لشمینیا کے انجکشن ناپید، مریض پریشانی کا شکار

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں لشمینیا کے انجکشنز ناپید ہو گئے ہیں، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مجبوراً یہ مہنگے انجکشنز مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں۔
عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشنز کی کمی کے باعث بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے نہ صرف مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا بلکہ صحت عامہ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کو لشمینیا انجکشنز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔