حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جانب سے متاثرین باجوڑ کے 210 خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم Home / پاکستان /

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جانب سے متاثرین باجوڑ کے 210 خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم

ایڈیٹر - 26/08/2025
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جانب سے متاثرین باجوڑ کے 210 خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ باجوڑ شعبہ خدمت خلق  کے جانب سے متاثرین باجوڑ میں باقاعدہ سروے کی بنیاد پر خار گراؤنڈ باجوڑ میں 200 خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم ، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران باجوڑ میں امدادی کیمپ کے انچارج راحیل احمد خلیل ، ابو ہارون ، الحاج فضل ہادی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ صرف دعوؤں کی نہیں، عمل کی جماعت ہے۔ مصیبت کی ہر گھڑی میں ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے اس آفت کے پہلے روز سے لیکر آج تک پکی پکائی دیگیں ، گھر کا سامان ، خشک خوراک ، بچوں کے دودھ ، فری میڈیکل کیمپ ، ایمبولنس سروس سمیت ہر سہولت باجوڑ کے متاثرین کو فراہم کی ہے اور یہ سلسلہ جب تک متاثرین اپنے گھروں کو نہیں لوٹتے جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ، زیادہ تر ان مقامات پر کام کرتی ہے جہاں دوسرے تنظیموں اور حکومت کی رسائی مشکل ہے ۔ اس لیے ہم دور دراز کے علاقوں میں مقیم متاثرین کو یہ خدمات فراہم کررہے ہیں۔ آج 200 خاندانوں میں راشن پیکج کی تقسیم اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔