اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہیں جھوٹے دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا، جیل سے نہیں ڈرتا، اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا ، ادھر تحریک انصاف کے ذرائع نے کہا کہ سلمان اکرم را جا علیمہ خان کے درمیان ضمنی انتخابات معاملے پر بحث سے دلبرداشتہ ہوئے نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم تھا کہ یمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ سلمان اکرم را جانے سیاسی کمیٹی کے موقف سے علیمہ خان کو آگاہ کیا ،سلمان اکرم را جانے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شمولیت کے خلاف ووٹنگ میں 9 اور حق میں 13 نے بات کی۔