حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیلاب متاثرین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے Home / پاکستان /

سیلاب متاثرین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے

ایڈیٹر - 26/08/2025
سیلاب متاثرین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے  مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے فنڈز ریلیف اور معاوضے کی مد میں جاری کر دیئے، سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 6 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکے ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رقم کا اجراء 10 دن کی محدود مدت میں ہوا ہے، آنے والے دنوں میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری سے مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔