حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف۔ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان۔ Home / پاکستان /

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف۔ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان۔

ایڈیٹر - 26/08/2025
وزیراعظم  لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف۔ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان۔

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایچ ای سی کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز  2 کے کچھ لیپ ٹاپ لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) حکام کےمطابق مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے 784 لیپ ٹاپ ریکور کیے جا چکے ہیں تاہم 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتا ہیں۔

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق غائب لیپ ٹاپس سے حکومت کو ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، یونیورسٹیوں کی جانب سے 757 لیپ ٹاپس کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے۔