حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی سینیٹ آف پاکستان کے الیکشن کے امیدواروں کے نام عمران خان کے حکم پرفائنل، کون کون شامل ہے Home / /

پی ٹی آئی سینیٹ آف پاکستان کے الیکشن کے امیدواروں کے نام عمران خان کے حکم پرفائنل، کون کون شامل ہے

پی ٹی آئی سینیٹ آف پاکستان کے الیکشن کے امیدواروں کے نام عمران خان کے حکم پرفائنل، کون کون شامل ہے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے درمیان 5/6 فارمولے پر اتفاق کے بعد سیاسی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔ اس فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں دی جائیں گی۔

مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عمران خان صاحب کی طرف سے سینیٹ آف پاکستان کے الیکشن کے امیدواروں کے جو نام فائنل کیے گئے۔
جنرل نشستیں:
1. مراد سعید
2. فیصل جاوید
3. مرزا خان آفریدی
4. پیر نورالحق قادری
عورتوں کی نشست:
1. روبینہ ناز
ٹیکنوکریٹ نشست:
1. اعظم خان سواتی
جبکہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔
عمران خان صاحب کے حکم کے عین مطابق پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے انہی ناموں کی توثیق کی۔
علاوہ ازیں پیٹرن ان چیف عمران خان صاحب کے احکامات یہ تھے کہ الیکشن کے مقابلہ یا بلا مقابلہ ہونے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی باہمی مشاورت سے کر لے۔ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ روایتی طور پر ہونے والی خرید و فروخت کے شرمناک عمل کو ختم کرنے اور الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے بلا مقابلہ فیصلے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
سیاسی کمیٹی نے اس فیصلے کو کثرتِ رائے سے مکمل تائید دی اور باقی امیدواران کے کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کیا۔