حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 5 شہریوں کی سزائے موت دیدی گئی Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 5 شہریوں کی سزائے موت دیدی گئی

ایڈیٹر - 18/10/2026
سعودی عرب  میں دہشت گردی میں ملوث 5 شہریوں کی سزائے موت دیدی گئی

ریاض (ویب ڈیسک، حسبان میڈیا)
سعودی عرب میں دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں، سکیورٹی فورسز پر حملوں کی کوشش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 5 سعودی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت کی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان سزاؤں پر عمل درآمد الشرقیہ ریجن میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمان پر ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق قائم کرنے، ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، سیکورٹی اداروں اور اہلکاروں پر حملے کی ناکام کوشش کرنے سمیت غیر قانونی طور پر اسلحہ و بارود رکھنے کے سنگین الزامات تھے۔ اس کے علاوہ ملزمان پر مملکت کے اندر تخریب کاری کی مختلف سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت (ٹیرر فنانسنگ) فراہم کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا تھا۔

وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔ تفصیلی تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کیس کو متعلقہ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بھیجا گیا، جہاں الزامات مکمل طور پر ثابت ہونے پر عدالت نے پانچوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ بعد ازاں، سعودی عرب کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی حتمی توثیق کی، جس کے بعد ہفتے کے روز سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔