چارسدہ: آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، سکندر خان شیرپاؤ
قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما مشتاق خان ترنگزئی نے سکندر خان شیرپاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا منتخب ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سکندر خان شیرپاؤ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے گورنر خیبرپختونخوا بننے سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔