محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز کی چھان بین کا فیصلہ
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس، ریسکیو 1122 اور اسپتالوں سمیت لازمی خدمات والے اداروں کے فنڈز نہیں روکے گئے جبکہ پولیس، ریسکیو اور اسپتالوں سمیت لازمی خدمات والےاداروں سے فنڈزبھی واپس نہیں مانگےگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نےباقی تمام محکموں سے جولائی میں جاری کیے گئے فنڈز واپس مانگ لیے ہیں، فنڈز روکنےکا مقصد چھان بین کرنا ہےکہ کہیں کوتاہی تو نہیں ہوئی۔