حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اے آئی پر مستقل پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں پیش، انسانی سلامتی کو خطرہ قرار Home / بین الاقوامی /

اے آئی پر مستقل پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں پیش، انسانی سلامتی کو خطرہ قرار

ایڈیٹر - 04/09/2026
اے آئی پر مستقل پابندی کا بل امریکی سینیٹ میں پیش، انسانی سلامتی کو خطرہ قرار

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اس ٹیکنالوجی پر پابندی سے متعلق نیا بل امریکی سینیٹ میں پیش کردیا ہے۔

مجوزہ قانون میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مستقل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت، یعنی سپر انٹیلی جنس، کی تیاری اور استعمال کو روکنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا مؤقف ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بے قابو ترقی انسانی آزادی، سلامتی اور معاشرے کے مستقبل کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتی ہے۔ ان کے مطابق ایسی ٹیکنالوجی کو مناسب نگرانی اور حدود کے بغیر آگے بڑھنے دینا بڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

دوسری جانب رکن کانگریس گریگ کاسار نے مصنوعی ذہانت کے موجودہ ضابطہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی فوڈ ٹرک سے بھی کم ضابطوں کے تحت کام کر رہی ہے۔

مجوزہ بل نے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی، اس کے ممکنہ خطرات اور ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق امریکی سینیٹ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔