حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لارک جزیرے پر امریکی حملہ، متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی Home / بین الاقوامی /

لارک جزیرے پر امریکی حملہ، متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی

ایڈیٹر - 31/08/2026
لارک جزیرے پر امریکی حملہ، متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی

حسبان میڈیا(ویب ڈیسک):ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجِ فارس میں واقع لارک جزیرے پر امریکی فورسز کے حملے کے نتیجے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملے میں جزیرے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایران نے واضح کیا ہے کہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

ایرانی حکام نے تاہم حملے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی اتوار کے روز اس وقت کی گئی جب مذکورہ لانچرز آبنائے ہرمز کی سمت بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کے جواب میں کارروائی کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔