حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اردوان کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر ترکیہ کا سخت ردِعمل Home / بین الاقوامی /

اردوان کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر ترکیہ کا سخت ردِعمل

ایڈیٹر - 29/08/2026
اردوان کا نیتن یاہو کو دوٹوک جواب، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر ترکیہ کا سخت ردِعمل

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے مؤقف پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے خوفزدہ نہیں اور مختلف سلطنتوں کے عروج و زوال کے باوجود اسرائیل اپنی جگہ قائم ہے۔

نیتن یاہو کے اس دعوے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے سخت جواب دیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی تاریخی عمر کو موضوع بنایا۔ اردوان کا کہنا تھا کہ وہ جن سلطنتوں کا حوالہ دے رہے ہیں، ان کا موازنہ موجودہ اسرائیلی ریاست سے نہیں کیا جاسکتا۔

ترک صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اسرائیل کی موجودہ ریاست تو ان کے بڑے بھائی محمد اردوان اور دوسرے بھائی حسن اردوان سے بھی کم عمر ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد اردوان 1928 میں جبکہ حسن اردوان 1929 میں پیدا ہوئے تھے۔ ترک صدر کے اس جواب نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے جاری سیاسی کشیدگی میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔

ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی معاملات پر پہلے ہی شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔