حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چینی روبوٹ نے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا Home / بین الاقوامی /

چینی روبوٹ نے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایڈیٹر - 23/08/2026
چینی روبوٹ نے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب سامنے آیا ہے جہاں چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان اور جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کے تیار کردہ "لائٹننگ" (Lightning) نامی ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ محض 9.32 سیکنڈ میں طے کر کے نیا تاریخ رقم کر دی ہے۔ روبوٹ کی اس حیران کن کارکردگی نے یوسین بولٹ کے 9.58 سیکنڈ کے انسانی عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ کارنامہ رواں ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے "ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز" کے تیاری کے مرحلے کے دوران پیش آیا، جہاں اس ہیومنائیڈ روبوٹ نے 14.5 میٹر فی سیکنڈ کی زبردست رفتار حاصل کی۔

واضح رہے کہ جمیکا کے مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سال 2009 میں 100 میٹر کا فاصلہ 9.58 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، جس میں ان کی اوسط رفتار 10.44 میٹر فی سیکنڈ تھی، تاہم اب روبوٹک ٹیکنالوجی نے اس انسانی ریکارڈ کو مات دے دی ہے۔