حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
75 ممالک کا امیگرنٹ ویزا روکنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی امریکی عدالت نے مسترد کر دی Home / بین الاقوامی /

75 ممالک کا امیگرنٹ ویزا روکنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی امریکی عدالت نے مسترد کر دی

ایڈیٹر - 23/08/2026
75 ممالک کا امیگرنٹ ویزا روکنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی امریکی عدالت نے مسترد کر دی

امریکی عدالت نے 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزے کی کارروائی روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی متنازع پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ان متاثرہ ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور روس بھی شامل تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ جج نے قرار دیا کہ یہ ویزا پالیسی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔ رواں برس جنوری میں نافذ کی گئی یہ ویزا پالیسی واضح طور پر غیر قانونی اور وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔

امریکی جج نے یہ فیصلہ تارکینِ وطن کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں سنایا۔ دوسری جانب امریکی عدالت کے اس فیصلے پر محکمہ خارجہ نے ابھی تک کوئی رسمی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا کارروائیاں جنوری سے روک دی گئی تھیں۔ اس وقت امریکی محکمہ خارجہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ ان ممالک کے شہری امریکا میں عمومی اور مالیاتی بوجھ بن سکتے ہیں۔