حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا عسکری نظریہ تبدیل، فوج نے دفاع سے جارحانہ حکمت عملی کی طرف بڑھنے کا اعلان کردیا Home / بین الاقوامی /

ایران کا عسکری نظریہ تبدیل، فوج نے دفاع سے جارحانہ حکمت عملی کی طرف بڑھنے کا اعلان کردیا

ایڈیٹر - 22/08/2026
ایران کا عسکری نظریہ تبدیل، فوج نے دفاع سے جارحانہ حکمت عملی کی طرف بڑھنے کا اعلان کردیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ایرانی فوج نے حالیہ جنگوں کے تجربات کی بنیاد پر اپنی عسکری حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا فوجی نظریہ اب روایتی دفاعی پالیسی سے بتدریج جارحانہ انداز کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تبدیلی گزشتہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں کے دوران مرحلہ وار سامنے آئی۔

محمد اکرمنیہ کے مطابق ایران کی فوج ماضی میں بنیادی طور پر دفاعی حکمت عملی پر انحصار کرتی تھی، تاہم حالیہ تنازعات کے دوران حاصل ہونے والے تجربات نے فوجی نظریے میں تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کا اظہار دشمن کے حملوں کا زیادہ تیز اور وسیع پیمانے پر جواب دینے کے ساتھ ساتھ بعض صورتوں میں پیشگی کارروائیوں کی صلاحیت میں بھی ہوگا۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے اس تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ فوج نے ایک منصوبہ بھی تیار کیا ہے، جس کے تحت ایرانی سرزمین میں زمینی دراندازی کرنے والے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر انعامات دیے جائیں گے۔

محمد اکرمنیہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران حالیہ جنگی تجربات کے بعد اپنی فوجی تیاریوں اور دفاعی منصوبہ بندی میں مزید جارحانہ پہلو شامل کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اس حکمت عملی کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔