حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو اب طاقت، خود اعتمادی اور وقار کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان Home / بین الاقوامی /

امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو اب طاقت، خود اعتمادی اور وقار کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان

ایڈیٹر - 22/08/2026
 امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو اب طاقت، خود اعتمادی اور وقار کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو اب طاقت، خود اعتمادی اور وقار کے ساتھ اختتام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق مسعود پزیشکیان نے ڈاکٹروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات جنگ کے خاتمے کے لیے موزوں ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور جنگ کا اختتام ایسی صورتحال میں ہونا چاہیے جس میں ملک اپنی طاقت اور وقار برقرار رکھے۔

مسعود پزیشکیان نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر ایران کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا پر ایران میں اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ جون میں امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایران کی جانب سے کسی قسم کی پسپائی یا ہتھیار ڈالنے کی کوئی شرط شامل نہیں تھی۔

ایرانی صدر کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشت کو 60 روز کے اندر ایک وسیع تر معاہدے کی بنیاد بننا تھا، تاہم بعد میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے، جس کے باعث مذاکراتی عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مفاہمتی عمل 17 اگست کو مؤثر طور پر ختم ہوگیا، جس کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

مسعود پزیشکیان کے حالیہ بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ اور سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ راستوں پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے۔