حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اب بار بار ویزا لینے کی ضرورت ختم! سعودی عرب کا 365 دن کا خصوصی عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان۔ Home / بین الاقوامی /

اب بار بار ویزا لینے کی ضرورت ختم! سعودی عرب کا 365 دن کا خصوصی عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان۔

ایڈیٹر - 08/08/2026
اب بار بار ویزا لینے کی ضرورت ختم! سعودی عرب کا 365 دن کا خصوصی عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان۔

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کے لیے سفری طریقہ کار کو مزید آسان اور لچکدار بنانے کے مقصد کے تحت ایک سالہ 'ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا' متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس نئی اور تاریخی ویزا پالیسی کے تحت اہل زائرین اب ایک ہی ویزے پر ایک سال (365 دن) کے دوران جتنی بار چاہیں مملکت کا سفر کر سکیں گے اور انہیں ہر نئے عمرہ سفر کے لیے الگ سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئے ویزے کے قواعد و ضوابط کے مطابق، زائرین ایک سال کی مجموعی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کرنے کے مجاز ہوں گے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، اس ویزے کے حامل افراد کے لیے ہر مرتبہ عمرہ سفر کی روانگی سے قبل 'نسک' (Nusuk) آفیشل ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی زائرین کو منظور شدہ نسک سروس پیکیج کی پیشگی بکنگ بھی کروانی ہوگی۔ وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور سفری لچک فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مجموعی عمرہ تجربے کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مزید بہتر اور یادگار بنایا جا سکے۔ تعلیمی اور مذہبی حلقوں نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔