حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایرانی موقف: کاغذی معاہدے سعودی عرب کی سلامتی کے ضامن نہیں بن سکتے، پالیسیوں کی اصلاح کی جائے۔ Home / بین الاقوامی /

ایرانی موقف: کاغذی معاہدے سعودی عرب کی سلامتی کے ضامن نہیں بن سکتے، پالیسیوں کی اصلاح کی جائے۔

ایڈیٹر - 08/08/2026
ایرانی موقف: کاغذی معاہدے سعودی عرب کی سلامتی کے ضامن نہیں بن سکتے، پالیسیوں کی اصلاح کی جائے۔

لندن  : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر ایران کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جبکہ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ یہ اتحاد کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر ابراہیم رضائی نے سہ فریقی معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک کاغذی معاہدہ ہے جو سعودی عرب کی سلامتی کی ضمانت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکہ کا ساتھ دینے سے انہیں سیکیورٹی حاصل نہیں ہوئی، بالکل اسی طرح اب بھی انہیں اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرنی چاہیے تاکہ دوسروں سے سلامتی کی بھیک مانگنے کی ضرورت نہ رہے۔

دوسری جانب، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس تزویراتی (Strategic) معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ اتحاد کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ترک صدر کے مطابق، یہ معاہدہ خطے کے امن کا خواہاں ہے اور دیگر برادر ممالک بھی اس میں شامل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس مشترکہ اقدام کا بنیادی مقصد سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، جو دفاعی صنعت کی ترقی اور خطے میں شدت پسندوں کے خلاف جاری جدوجہد میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔