حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان اور ترکیے سے سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ، ایران نے بڑا سوال اٹھا دیا Home / بین الاقوامی /

پاکستان اور ترکیے سے سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ، ایران نے بڑا سوال اٹھا دیا

ایڈیٹر - 08/08/2026
پاکستان اور ترکیے سے سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ، ایران نے بڑا سوال اٹھا دیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان اور ترکیے کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ریاض کو مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم نہیں کرسکتا۔

ابراہیم رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ کیا جانے والا دفاعی معاہدہ بھی وہ تحفظ فراہم نہیں کرسکے گا جو امریکا پر کئی دہائیوں تک انحصار کے باوجود سعودی عرب کو حاصل نہیں ہوسکا۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سعودی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی دفاعی اور خارجہ پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاکہ ملکی سلامتی کے لیے مسلسل دوسرے ممالک کی طرف دیکھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

ابراہیم رضائی کے مطابق کسی بھی ملک کی حقیقی سلامتی بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بجائے اپنی آزادانہ پالیسی اور داخلی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اپنی پالیسیوں میں ایسی تبدیلیاں لانی چاہییں جن کے نتیجے میں اسے اپنے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے مدد کا طلب گار نہ ہونا پڑے۔