حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مسلم دنیا کے 3 بڑے ممالک ایک ہوگئے! وزیراعظم شہباز شریف نے نئے دفاعی معاہدے کو گیم چینجر قرار دے دیا۔ Home / بین الاقوامی,پاکستان /

مسلم دنیا کے 3 بڑے ممالک ایک ہوگئے! وزیراعظم شہباز شریف نے نئے دفاعی معاہدے کو گیم چینجر قرار دے دیا۔

ایڈیٹر - 08/08/2026
مسلم دنیا کے 3 بڑے ممالک ایک ہوگئے! وزیراعظم شہباز شریف نے نئے دفاعی معاہدے کو گیم چینجر قرار دے دیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد تینوں برادر ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک خصوصی بیان میں وزیراعظم نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کے وژن کے باعث یہ عظیم الشان اور تزویراتی (Strategic) شراکت داری حقیقت کا روپ دھار سکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سہ فریقی معاہدہ نہ صرف تینوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گا، بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے خیر و نفع کا ضامن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی اقدام خطے کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور استحکام کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ اس دفاعی معاہدے کی رو سے یہ طے پایا ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی بھی ایک ملک پر حملہ، دراصل تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس کا مشترکہ اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔