حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آسمانی بجلی گرنے سے تھائی لینڈ کی ٹیم کا 24 سالہ فٹبالر سفوان آوے ہلاک۔ Home / بین الاقوامی /

آسمانی بجلی گرنے سے تھائی لینڈ کی ٹیم کا 24 سالہ فٹبالر سفوان آوے ہلاک۔

ایڈیٹر - 06/08/2026
آسمانی بجلی گرنے سے تھائی لینڈ کی ٹیم کا 24 سالہ فٹبالر سفوان آوے ہلاک۔

تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے سنگائی گولوک کے سینٹیپ اسٹیڈیم میں آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز بارش میں 'گولوک ایف اے کپ' کے تحت تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی  ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا جو ایک مقامی ٹورنامنٹ تھا۔

فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تھائی لینڈ ٹیم کا  ایک 24 سالہ کھلاڑی سفوان آوے شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ریسکیو کے مطابق سفوان آوے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ اس حادثے میں  12 کھلاڑی زخمی بھی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں آسمانی بجلی کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔