حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی سیاست میں بھونچال، ٹرمپ کے خلاف بڑا محاذ کھل گیا،25 ریاستوں نے بغاوت کردی Home / بین الاقوامی /

امریکی سیاست میں بھونچال، ٹرمپ کے خلاف بڑا محاذ کھل گیا،25 ریاستوں نے بغاوت کردی

ایڈیٹر - 04/08/2026
امریکی سیاست میں بھونچال، ٹرمپ کے خلاف بڑا محاذ کھل گیا،25 ریاستوں نے بغاوت کردی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور بڑے قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، جہاں 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے ان کی انتظامیہ کے خلاف مشترکہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست گزار ریاستوں کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ صدارتی اختیارات کی آئینی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔

ریاستوں نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نوعیت کے بڑے تجارتی فیصلوں کے لیے قانونی اور آئینی طریقۂ کار پر عمل ضروری ہے، جبکہ موجودہ اقدام سے نہ صرف ملکی تجارت بلکہ عالمی معاشی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس مقدمے نے امریکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اگر عدالت نے ریاستوں کے مؤقف کو درست قرار دیا تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کا فیصلہ نہ صرف امریکی داخلی سیاست بلکہ عالمی تجارتی نظام پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے، کیونکہ محصولات سے متعلق صدارتی اختیارات پہلے ہی شدید بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔