حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اب صرف مال نہیں، گاڑی بھی جائے گی! غیر قانونی اور بغیر ڈیوٹی اشیاء کی فروخت پر حکومت کا اب تک کا سخت ترین قانون نافذ Home / پاکستان /

اب صرف مال نہیں، گاڑی بھی جائے گی! غیر قانونی اور بغیر ڈیوٹی اشیاء کی فروخت پر حکومت کا اب تک کا سخت ترین قانون نافذ

ایڈیٹر - 04/08/2026
اب صرف مال نہیں، گاڑی بھی جائے گی! غیر قانونی اور بغیر ڈیوٹی اشیاء کی فروخت پر حکومت کا اب تک کا سخت ترین قانون نافذ

اسلام آباد (حسبان نیوز): وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی مصنوعات، جعلی ٹیکس اسٹمپس اور بغیر بارکوڈ والی اشیاء کی تیاری، فروخت اور نقل و حمل کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت کی جانے والی اس نئی قانون سازی کا مقصد ٹیکس چوری کا سدِباب کرنا اور قومی خزانے کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نئے مالیاتی ایکٹ کے تحت حکومت نے جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر غیر قانونی طور پر تیار یا فروخت کی جانے والی قابلِ ڈیوٹی اشیاء کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت اب نہ صرف غیر قانونی اور ممنوعہ مصنوعات کو قبضے میں لیا جائے گا، بلکہ ان اشیاء کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کو بھی فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔

فنانس ایکٹ 27-2026 کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26 میں کلیدی ترمیم متعارف کرائی گئی ہے۔ اس قانونی ترمیم کے تحت واشگاف الفاظ میں قرار دیا گیا ہے کہ وہ تمام جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیاء جو غیر قانونی طور پر تیار یا پیدا کی گئی ہوں، یا جن پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق واجب الادا ٹیکس ادا نہ کیا گیا ہو، کو فی الفور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سخت قانون پر بلا امتیاز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مارکیٹ سے جعلی اور ٹیکس چوری شدہ مصنوعات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔