حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا کا ایران کو بڑا انتباہ، ’’ایسی طاقت استعمال کریں گے جو دنیا نے دہائیوں سے نہیں دیکھی‘‘ دوسری جنگِ عظیم جیسی شدید حملوں کے تیار ہیں Home / بین الاقوامی /

امریکا کا ایران کو بڑا انتباہ، ’’ایسی طاقت استعمال کریں گے جو دنیا نے دہائیوں سے نہیں دیکھی‘‘ دوسری جنگِ عظیم جیسی شدید حملوں کے تیار ہیں

ایڈیٹر - 03/08/2026
امریکا کا ایران کو بڑا انتباہ، ’’ایسی طاقت استعمال کریں گے جو دنیا نے دہائیوں سے نہیں دیکھی‘‘ دوسری جنگِ عظیم جیسی شدید حملوں کے تیار ہیں

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ہر قسم کی عسکری کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر ایسی طاقت استعمال کی جا سکتی ہے جس کی مثال دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی ملتی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے اور مسلح افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج فوری ردعمل دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی استعداد رکھتی ہے۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو امریکا ایران کے خلاف انتہائی طاقتور عسکری کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

دفاعی اور بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں بلکہ عالمی امن، توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی سفارتی ماحول پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی برادری مسلسل اس بات پر زور دے رہی ہے کہ تنازع کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کیا جائے۔